Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانیوپی : فیروز آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، متعدد...

یوپی : فیروز آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فیروز آباد:یوپی کے فیروز آباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں بس سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ یہ بس متھرا سے آرہی تھی۔ فیروز آباد میں بس ڈرائیور کو نیند آگئی جس کے باعث بس سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس بس میں سفر کرنے والے لوگ آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر منڈن سنسکر کرنے کے بعد متھرا سے واپس آرہے تھے۔ یہ واقعہ تھانہ نصیر پور کے قریب کلومیٹر نمبر 49 پر اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور کے اونگھنے کے باعث کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ نصف درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ جوائنٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ایس پی رورل اور سی او سرسا گنج نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ لکھنؤ کے محدثین پور کا رہنے والا سندیپ اپنے چار سالہ بیٹے سدھارتھ کا علاج کرانے متھرا گیا تھا۔ ان کے ساتھ بس میں اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت تقریباً 20 افراد سوار تھے۔ یہ المناک حادثہ واپسی کے دوران پیش آیا
حادثے میں سندیپ کی بیوی نیتو (42)، بیٹی لاوشیکھا (13) اور بیٹا سجن (15) نایتک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دو دیگر افراد کی بھی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں گیتا (42)، ہریتک (12)، کارتک (9)، پرانشو (13)، سنجیوین (43)، سشیل کمار (30)، ششی دیوی (44)، اس کی پوتی چمچم (4) شامل ہیں۔ ساوتری دیوی (41)، اس کی پوتی آروہی (1.5)، ریا (16)، پونم (29)، پھول متی (40)، ساریکا (13) اور روبی (29)۔ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر کہرام مچ گیا۔ راہگیروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور زخمیوں کی مدد کی۔ پولیس نے متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments