Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاناہل حدیث کا نفرنس: امام مسجد نبوی کریں گے شرکت،انسانیت اور مذہبی...

اہل حدیث کا نفرنس: امام مسجد نبوی کریں گے شرکت،انسانیت اور مذہبی رواداری کا دیں گے پیغام

نئی دہلی : مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے ہمیشہ امن وشانتی کے قیام ، انسانیت کی تعمیر، اخوت کا فروغ، رواداری اور قومی یکجہتی کے استحکام، حقوق نسواں واطفال کے تحفظ، محروم طبقات کی فلاح و بہبود، دہشت گردی کی بیخ کنی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کی بات کی ہے جو بلا تفریق مذہب و مسلک ہر ہندوستانی اور دیش واسی کی دل کی آواز اور الللہ واحد اور رب العالمین پر ایمان کا یہی تقاضا ہے جس کے بغیر حقوق اللہ و حقوق العباد کی ادائیگی ممکن نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے تینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے ہے اور اس کا انعقاد نو اور دس نومبر کو رام لیلا میدان میں ہوگا ،جس کی تمام تر تیاریاں جاری ہیں ۔ انہوں نے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جمعیت اہل حدیث کے دو روزہ کانفرنس میں امام حرم و خطیب مسجد نبوی شرکت کریں گے۔ امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم ترین دینی و رفاہی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے یوم تاسیس سے اب تک ان اعلیٰ مقاصد و مصالح کے فروغ و تحفظ اور حصول کو ترجیحی طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی ہے، اپنی تمام تر سرگرمیوں اور خدمات اور ہر آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس ، قومی سیمینار اور سمپوزیم کا مرکز و محور انہیں بنیادوں اور اصولوں کو بنایا ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ دین اسلام کے بنیادی ماخذ قرآن وحدیث کی روشنی میں ہمارا ایمان ویقین ہے کہ دنیا کے سارے انسان خواہ مرد ہوں یا عورت، بوڑھے ہوں یا نو جوان، بڑے ہوں یا بچے ، امیر ہوں یا غریب، ساہوکار ہوں یا مزدور غرضیکہ ہر طبقہ و گروہ اور ہر صنف و نوع اصلا مکرم و محترم اور افضل واشرف ہے اور اس کی جان و مال، عزت و آبرود، عقل و شعور اور دین وعقیدہ کی حرمت و کرامت اور حفاظت و صیانت کو دنیا کے دیگر تمام ادیان و مذاہب نے بھی متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ اسلام اور مسلمان اس کے نقیب ومناد اور داعی ومبلغ ہیں۔ ہندوستانی مسلمانوں کی قدیم ترین دینی ورفاہی تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے دم تاسیس سے اب تک ان اعلیٰ مقاصد و مصالح کے فروغ و تحفظ اور حصول کوترجیحی طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی ہے،
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں جس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علمائے کرام و دانشوران ملک وملت اور اہم مذہبی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی ۔ جو ملک وملت اور انسانیت کو درپیش اہم مسائل و مشکلات کے تناظر میں احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے مرکزی موضوع کے مختلف پہلوؤں پر چشم کشا، بصیرت آمیز، ایمان افروز خطابات، تقاریر، مقالات اور منظوم کلام پیش کریں گی اور جن سے ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے شرکائے کانفرنس فیضیاب ہوں گے۔
کا نفرنس میں مسجد نبوی کے امام ہمام ساعتہ اشیخ عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان حفظہ اللہ تشریف لارہے ہیں جو رام لیلا میدان میں 4 نومبر کو افتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور ار نومبر کو مغرب اور عشاء کی نماز پڑھائیں گے اور کتاب وسنت کی روشنی میں امن و محبت اور انسانی اخوت کا پیغام سنائیں گے۔
توقع ہے کہ یہ کانفرنس اپنے موضوع و مشتملات اور زمان و مکان کے لحاظ سے سنگ میل ثابت ہوگی اور مذاہب عالم خصوصا اسلام کے پیغام امن و انسانیت ، تحفظ حقوق، رواداری، قومی حجتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ، خوف و ہراس، تشدد، دہشت گردی ، شراب نوشی و دیگر منشیات، جهیز ، جوا، رشوت، جہالت، خود غرضی، استحصال منفی وسماجی نا برابری وغیرہ کے خاتمے اور ماحولیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور انسانیت کے وقار واحترام کی بازیابی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
اس کا نفرنس کے موقعہ پر کانفرنس کے دوش بدوش احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار بھی منعقد ہوگا نیز مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں کثیر تعداد میں شائع ہونے والے جرائد و رسائل کے خصوصی نمبرات اور متعدد تاریخ اور علمی وتحقیقی کتابوں کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments