Monday, December 23, 2024
Homeدنیاالسنوارکی وصیت پرحماس کا محمد درویش کی سربراہی میں لیڈرشپ کونسل بنانے...

السنوارکی وصیت پرحماس کا محمد درویش کی سربراہی میں لیڈرشپ کونسل بنانے کا فیصلہ

بیروت:حماس نے اگلے انتخابات تک یحییٰ السنوار کی جگہ صدر مقرر کرنے کے بجائے تحریک کے لیے ایک لیڈر شپ کونسل بنانے کا فیصلہ کیا۔
العربیہ کو باخبر فلسطینی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حماس کی نئی قیادت کونسل میں تحریک کی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش کے علاوہ تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل، پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ خلیل الحیہ ، مغربی کنارے کے علاقے کے سربراہ،زاہر جبارین اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل نزار عواض اللہ شامل ہوں گے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کونسل اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد تشکیل دی گئی تھی اور اس وقت اسے السنوار کی حمایت حاصل تھی۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ السنوار نے سفارش کی کہ اگر انہیں قتل کردیا جائے تو کونسل تحریک کی قیادت اور انتظام کے لیے اپنا کام جاری رکھے، جب تک کہ انتخابات نہ ہو جائیں اور تحریک کے لیے نئے لیڈروں کا انتخاب نہ کر لیا جائے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کونسل کے ارکان کی اکثریت قطر میں ہے، جو جنگ کی روشنی میں حالات میں پیشرفت سے متعلق فیصلے کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
کونسل نے السنوار کے قتل کے بعد وسیع سٹریٹجک اختیارات حاصل کر لیے۔ اسے حماس سے متعلق اندرون و بیرون ملک اہم فیصلے کرنے کا اختیار دیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments