ریاض :سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری نے مملکت میں امریکہ کے سفیر مائیکل رتنی سے ملاقات کی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ سعودی وزارت دفاع کے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔