دبئی :حماس کی طرف سے گذشتہ سال سات اکتوبر کو کیے گئے حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر غزہ کے ارد گرد کے علاقوں میں جس نے محصور پٹی پر جنگ کو ہوا دی ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دہانے پر ہے۔
العربیہ/الحدث کے ذرائع نے پیر کو اطلاع دی کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل میں دراندازی کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے شمال کے باشندوں سے کہا کہ وہ گھروں میں رہیں۔
معاریو اخبار کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے ایسی ویڈیوز شائع کیں جنہیں انہوں نے بالائی الجلیل کے فضا میں اڑنے والے گلائیڈرز قرار دیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ شمال میں فضائی دراندازی کی کارروائی کی اطلاعات پرایکشن لے رہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سکیورٹی کے کسی واقعے کا خدشہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے 100 جنگی طیاروں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 120 اہداف پر بمباری کی۔
مزید برآں اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے پیر کے روز لوگوں کو فوری وارننگ جاری کی ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی دریائے اوالی سے جنوب کی طرف لبنان کے ساحل پر سمندر کے کنارے جانے یا کشتیوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حزب اللہ نے پیر کو اسرائیل کے شہر حیفا کے شمال میں میزائلوں کا ایک بیراج فائر کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کئی ہفتوں سے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد اسرائیلی حملے تھم نہیں سکے ہیں۔