نئی دہلی: سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئی۔ ووٹرز کی بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس کے بعد شام کو آئے ایگزٹ پول میں تقریباً تمام ایجنسیاں کانگریس کی واپسی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ ہریانہ میں کانگریس کو 50 سے 60 سیٹیں مل رہی ہیں۔تاہم نتائج 8 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔
دھرو ریسرچ کے سروے میں کانگریس کو 50 سے 64 سیٹیں مل سکتی ہیں۔یعنی دھرو ریسرچ کے ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کو اکثریت مل رہی ہے۔ بی جے پی کو22-32 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جے جے پی اور آئی این ایل ڈی کو بیشتر پول صفر دے رہے ہیں۔ ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 کے لیے ووٹنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ ہریانہ کے اس اسمبلی انتخابات میں کل 1031 امیدوار میدان میں تھے۔ان میں سے 101 خواتین تھیں۔ ہریانہ انتخابات کے لیے بی جے پی نے 90 میں سے 89 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ ساتھ ہی کانگریس نے بھی 89 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ سی پی ایم یہاں ایک سیٹ پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ یہاں جے جے پی-آزاد سماج پارٹی اتحاد 78 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہا ہے۔ ان میں سے جے جے پی نے 66 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، جبکہ اے ایس پی نے 12 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔آئی این ایل ڈی نے 51 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، جبکہ اس کی اتحادی بی ایس پی نے 35 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ عام آدمی پارٹی نے بھی 88 سیٹوں پر داؤ لگا دیا۔
دوسری طرف جموں کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے ایگزٹ پول کے نتائج میں بھی کانگریس اور نینشل کانگریس کا اتحاد فاتح نظر آرہا ہے۔ جموں و کشمیر میں 10 سال بعد انتخابات ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔پیپلز پلس کے ایگزٹ پول کے نتائج نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان مخلوط حکومت کی تشکیل کی پیش گوئی کی ہے۔ پیپلز پلس نے بی جے پی کو 23-27 سیٹیں دی ہیں جبکہ کانگریس-نیشنل کانفرنس اتحاد نے 46-50 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔ حالانکہ پی ڈی پی بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ پیپلز پلس نے پی ڈی پی کو 7-11 سیٹیں دی ہیں جبکہ دیگر نے 4-6 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔ روزنامہ بھاسکر کے اندازے کے مطابق بی جے پی کو 20 سے 25 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس- نیشنل کانفرنس کو 35-40 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ڈی پی کو 4-7 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور دیگر کو 12 سے 16 سیٹیں ملیں گی۔ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات 2014 میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی تھیں۔
تاہم پی ڈی پی اس الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری اور 28 سیٹیں جیتیں۔ وہیں کانگریس نے 12 اور نیشنل کانفرنس نے 15 سیٹیں جیتیں۔ تاہم پول آف پول میں نتائج وہی نکلے جس کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ پول آف پول نے بی جے پی کو 24، کانگریس کو 8، نیشنل کانفرنس کو 11، پی ڈی پی کو 37 اور دیگر کو 7 سیٹیں دی تھیں۔