Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیااسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 3 ہسپتالوں کی سروس بند

اسرائیلی حملے جاری، جنوبی لبنان میں 3 ہسپتالوں کی سروس بند

لبنان:اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ حالیہ حملوں میں المنصوری، مجدل زون اور الخیام کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ العربیہ اور الحادث نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمال میں الجلیل کی طرف میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں جنوبی لبنانی قصبوں پر انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک ڈرون نے گولان میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو قتل کرنے کا بھی اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تصدیق کی کہ اسرائیل حزب اللہ پر انتہائی تکلیف دہ اور پے در پے حملوں کی ہدایت کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں کئی دیہاتوں میں کام کر رہی ہے۔ حزب اللہ کے تمام فوجی مقامات کی تباہی تک فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کو یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے جمعرات کو بیروت کے مضافاتی علاقے میں ایک حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی اور حزب اللہ کے کمیونیکیشن سسٹم کے کمانڈر محمد رشید سکافی کو قتل کر دیا۔ پھر ایک بمباری میں لبنان اور شام کی سرحد سے گزرنے والی ایک زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت لبنان اور شام کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ ’’مصنع‘‘ کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ ’’مصنع‘‘ کراسنگ کے اطرف حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی شاہراہ پر آمد و رفت منقطع ہوگئی۔
دوسری طرف حزب اللہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے ایک سرحدی علاقے میں توپ خانے سے اسرائیلی گاڑیوں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جنوبی لبنان کے تین ہسپتالوں نے اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث اپنی خدمات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ جنوبی لبنان کے مرجعیون سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مونس کلاکش نے بتایا کہ ہسپتال کے داخلی دروازے سے تقریباً پانچ میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی حملہ ہوا۔ طبی عملے نے عارضی طور پر ہسپتال کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments