Wednesday, December 25, 2024
Homeہندوستاناروند کجریوال آج خالی کریں گے دہلی کے وزیراعلیٰ کا بنگلہ

اروند کجریوال آج خالی کریں گے دہلی کے وزیراعلیٰ کا بنگلہ

نئی دہلی:دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال جمعہ کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ خالی کریں گے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے سیکیورٹی حکام نے منی ٹرکوں کو ان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کو خالی کرانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
دہلی کے سابق وزیر اعلی اورآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 17 جون کو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔ جیسے ہی پترو پکشا ختم ہوا، انہوں نے آج سے سی ایم کی رہائش گاہ خالی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کو خالی کرنے کے بعد اروند کیجریوال 5 فیروز شاہ روڈ پر واقع پنجاب راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی اشوک متل کی سرکاری رہائش گاہ میں شفٹ ہو جائیں گے۔ ان کی نئی رہائش گاہ عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر روی شنکر شکلا لین سے چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments