Monday, December 23, 2024
Homeدنیاحزب اللہ کے ساتھ فوجی کشیدگی آپ کے مفاد میں نہیں: اسرائیل...

حزب اللہ کے ساتھ فوجی کشیدگی آپ کے مفاد میں نہیں: اسرائیل کو امریکی مشورہ

واشنگٹن:اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی میں اضافے خاص طور پر آخری گھنٹوں میں حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد امریکہ نے اسرائیل کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
’تشدد اسرائیل کے مفاد میں نہیں‘
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اتوار کو تل ابیب اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ فوجی کشیدگی اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے امریکی نیٹ ورک ’اے بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ جنگ کو عسکری طور پر بڑھانا اسرائیل کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے اسرائیلیوں کو اس موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے ہم اپنے اسرائیلی ہم منصبوں سے براہ راست یہ کہہ چکے ہیں”۔
انہوں نے ایک بار پھر تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی پھیلی تو اس کا مطلب ہر طرف سے جنگ ہو گی۔
یہ امریکی اعلان اسرائیل کے شمالی محاذ پر کشیدگی میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا تھا کہ رات کے وقت اسرائیل کی جانب 150 میزائل اور ڈرون داغے گئے۔ حزب اللہ کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد بالائی اور زیریں الجلیل کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کے کئی میزائل حیفا اور عکا کے جنوب مشرق میں گرے۔
العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے ایک بار پھر زیریں الجلیل اور حیفا کے مضافات کو نشانہ بنایا۔اس سے قبل اس نے میزائلوں سے عکا اور کریات بیالیک (حیفہ کے ایک مضافاتی علاقے) کو نشانہ بنایا تھا۔
حزب اللہ نے حیفا کے جنوب مشرق میں میزائلوں سے ایک اسرائیلی ایئر بیس، رامات ڈیوڈ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ حیفہ کے شمال میں ایک ملٹری انڈسٹریز کمپلیکس کی طرف میزائل داغے تھے۔
ان میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سلامتی کی بحالی کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حزب اللہ پیغام کو نہیں سمجھتی ہے تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ اسے سمجھ لے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کو حالیہ دنوں میں تکلیف دہ دھچکے لگے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments