Monday, December 23, 2024
Homeدنیاٹرمپ کے اثاثے3.9 ارب ڈالر، کملا ہیرس کے پاس کتنی دولت ہے؟

ٹرمپ کے اثاثے3.9 ارب ڈالر، کملا ہیرس کے پاس کتنی دولت ہے؟

واشنگٹن:امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں دو اہم امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کی دولت کے درمیان زبردست تفاوت کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں اس بارے میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی کہ ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں مگر رپورٹ میں ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس کی جائیداد اور آمدنی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ہیرس ایک ملازمت پیشہ خاتون
اخبار کہتا ہے کہ”ہیرس کی مجموعی مالیت کا تخمینہ آٹھ ملین ڈالرہے۔ انہوں نے گذشتہ دہائیوں میں مستقل آمدنی حاصل کی ہے۔ 2014 میں جب انہوں نے ڈگلس ایمہوف سے شادی کی تو انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑنے سے پہلے سالانہ آمدنی میں باقاعدگی سےایک ملین ڈالر سے زیادہ کمایا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے نائب صدر کے طور پر ہیرس کی 2024 میں آمدنی 284,000 ڈالر ہو گی، جب کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے اپنے 2023ء کے ٹیکس ریٹرن میں تقریباً 400000 کی مشترکہ آمدنی بتائی ہے۔
یہ جوڑا مختلف سرمایہ کاری اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں دو ملین ڈالر سے زیادہ کا مالک ہے۔
ہیرس کو دو کتابوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 450000 ڈالر سے زیادہ کی رقم ملی۔
اپنی موجودہ پوزیشن سنبھالنے سے پہلے ہیریس اور اس کے شوہر کے ٹیکس گوشواروں سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے 2019 میں ایک ملین ڈالر سے زیادہ اور 2020 اور 2021 میں نصف ملین ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کی۔
ٹرمپ ارب پتی ہیں
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق “ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ان دولت مند لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے جو امریکی صدر کے عہدے کے لیے دوڑ میں شامل ہوئے۔ان کی دولت کا تخمینہ 3.9 بلین ڈالر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “سیاست میں آنے سے پہلے ٹرمپ نے رئیل اسٹیٹ کی ترقی میں اپنا نام بنایا اور 2023ء کے دوران انہوں نے رئیل اسٹیٹ، ہوٹلوں، ریزورٹس اور دیگر سرمایہ کاری سے 635 ملین ڈالر سے کم آمدنی کا اعلان کیا”۔
ٹرمپ کو بائبل کی ایک خصوصی کاپی فروخت کرنے سے 300000 ڈالر اور 2023 میں اپنی کتاب ٹرمپ کے خطوط فروخت کرنے سے تقریباً 4.4 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔
اخبار نے امیدواروں کی دولت کا تخمینہ ان کی انتخابی مہمات کے دوران گذشتہ برسوں میں ان کے مالیاتی گوشواروں اور ظاہر کیے گئے ٹیکس گوشواروں سے لگایا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments