سری نگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 24 نشستوں کی پولنگ انتہائی جوش و خروش اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے پر 59فیصد ووٹنگ ریکارد ہوئی ہے
انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77فیصد رائے دہند گان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پلوامہ میں سب سے کم 46فیصد ووٹنگ ہوئی چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طریقے پر اختتام پذیر ہوا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ حکام نے پر امن اور ہموار پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں