Monday, December 23, 2024
Homeدنیاامارات : میڈیا کے اشتہارات کے لیے نئے قانون کی منظوری

امارات : میڈیا کے اشتہارات کے لیے نئے قانون کی منظوری

دبئی:دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے میڈیا کے نئے قانون کی منظوری دی ہے۔ اس قانون کے تحت میڈیا کے اشتہاروں کو کنٹرول اور منظم کیا جائے گا۔
اس قانون کے ذریعے ایک نجی کمپنی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ اشتہارات کے سلسلے میں انتظامی و ترقیاتی ادارے بنائے گی۔ نیز میڈیا کمپنی کی سرمایہ کاری کرنے کی بھی ذمہ داری ہو گی۔ تاکہ اشتہارات کو جدید تر انداز سے پیش کیا جا سکے۔ اس قانون کے تحت ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں انفراسٹکچر اور شہری منصوبہ بندی کے لیے کمشنر جنرل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ادارے کی تشکیل اور روز مرہ کے عمومی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ دبئی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ متعلق اتھارٹی ‘ آر ٹی اے’ اور مینوسپلٹی اپنے اشتہاروں سے متعلق امور کو میڈیا کے نئے ادارے کے حوالے کر دیں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments