Saturday, December 28, 2024
Homeدنیاڈچ فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ...

ڈچ فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دیں

ہالینڈ:ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے تل ابیب (اسرائیل)کے لیے 26 اکتوبر تک اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ ‘ کے ایل ایم ‘ نے اس امر کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔
ڈچ ایئر لائنز کو ایئر فرانس کا ایک بازو سمجھا جاتا ہے۔ ایئر فرانس اس سے پہلے بیروت کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔
علاوہ ازیں بھی کئی ایئر لائنز بیروت سے تل ابیب کی طرف جانے سے خود کو روک چکی ہیں۔ ان میں لفتھنزا ، ڈیلٹا اور یونائٹڈ وغیرہ شامل ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔ بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ملکوں میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments