Sunday, December 22, 2024
Homeخواتینبرسات میں نہ کریں ہیوی میک اپ

برسات میں نہ کریں ہیوی میک اپ

برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے، ایسے میں اپنی خوبصورتی اور میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہی ہے۔تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔
صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں۔اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پراڈکٹس آئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کے لئے مناسب نہیں۔لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔
میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔
کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پراڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے اس لئے اکثر خواتین لپ اسٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں آپ اس مقصد کے لئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ان کے کلر نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام شامل ہو جو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments