Monday, December 23, 2024
Homeدنیااسرائیل پر پہلے سے خطرناک حملے کریں گے : حزب اللہ کا...

اسرائیل پر پہلے سے خطرناک حملے کریں گے : حزب اللہ کا انتباہ

لبنان:لبنانی مسلح ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر حالیہ حملے کے بعد دھمکی دی ہے کہ اس کی طرف سے اسرائیل پر پہلے سے زیادہ اور خطرناک حملے کیے جائیں گے۔ حزب اللہ کی یہ دھمکی ہفتے کے روز سانمنے آئی ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کے بعد سے مسلسل لبنان اسرائیل سرحد پر جھڑپوں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، البتہ اسرائیل اس دوران کئی بار لبنان کے اندر تک بمباری کر چکا ہے، تاہم اب حزب اللہ کی طرف سے بھی یہی اشارے ہیں کہ اس کے اہداف بھی اسرائیل کے اندر تک ہوں گے۔
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر پہلے سے زیادہ خطرناک حملے شروع کررہی ہے۔ لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثی اسرائیلی اہداف کو اپنے اپنے انداز میں نشانہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اب اس میں شدت کی علامات ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے صیہونی دشمن کی طرف سے اٹھایا گیا احمقانہ قدم پورے خطے میں ایک انتہائی اہم تصادم کے ایک نئے اور خطرناک مرحلے کی نشاندہی کر رہا ہے۔’

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments