Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانراجستھان : پولیس سروس میں او بی سی کو دی گئی 5...

راجستھان : پولیس سروس میں او بی سی کو دی گئی 5 سال کی چھوٹ ختم

جے پور:ریاست کی بھجن لال حکومت نے راجستھان پولیس سروس (آر پی ایس) میں او بی سی زمرے کے لوگوں کو دی گئی عمر میں 5 سال کی چھوٹ کو ختم کر دیا ہے۔ جمعہ کی دیر رات جیسے ہی اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری ہوا، راجستھان میں سیاست گرم ہوگئی۔
تبدیلیاں 16 اپریل 2021 سے نافذ العمل ہوں گی۔
راجستھان پولیس سروس (ترمیمی) رولز 2024 کے حوالے سے پرسنل ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری دنیش کمار شرما کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ پولیس سروس میں او بی سی زمرے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں 5 سال کی چھوٹ کا حکم 16 اپریل 2021 سے منسوخ کر دیا گیا۔ اس پر راجستھان یوواشکتی انٹیگریٹڈ فیڈریشن کے ریاستی صدر منوج مینا نے لکھا کہ یہ او بی سی کیٹیگری کے طلبہ پر وحشیانہ حملہ ہے۔ وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ طلباء کے مفاد میں اس آرڈر کو منسوخ کریں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments