Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیاحجاج کرام یوم الترویہ ’منیٰ‘ میں گذاریں گے، ضیوف الرحمن کے استقبال...

حجاج کرام یوم الترویہ ’منیٰ‘ میں گذاریں گے، ضیوف الرحمن کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مكہ مكرمہ:مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج منی روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ عازمین کے قافلوں کو مرحلہ وار جمعرات سات ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے منی کی عازضی خیمہ بستی میں پہنچایا جائے گا۔
عازمین کی منی روانگی کا عمل کل بروز جمعہ آٹھ ذوالحجہ کو بھی جاری رہے گا اس کے ساتھ ہی حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔
مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں۔
معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔
حج کے عظیم الشان اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے مملکت کی جانب سے انتہائی منظم اور شانداز انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں سمیت حج آپریشن میں وزارت صحت ، شہری دفاع، میونسپلٹی ، ٹیلی کمیونیکشن، محکمہ موسمیات ودیگر سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی منی کی عارضی خیمہ بستی میں موجود ہیں۔
مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے سعودی اسکاوٹس بھی منی کی عارضی خیمہ بستی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے بھی تفتیشی ٹیمیں مشاعر مقدسہ میں تعینات کی گئی ہیں۔
امسال انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ اور منی میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔ وادی منی میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو ہر حج پرمٹ دیکھنے کے بعد انہیں منی میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔
عازمین حج کی منی منتقلی کے لیے ’مشاعر ٹرین ‘ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بس سروس ان عازمین کے گروپس کے لیے مخصوص ہے جنہیں ٹرین کی سہولت فراہم نہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments