Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانکسان، اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا بھی سی آئی ایس ایف کی جوان...

کسان، اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا بھی سی آئی ایس ایف کی جوان کی حمایت میں شامل

چنڈی گڑھ:کل یعنی جمعرات کو منڈی، ہماچل سے بی جے پی کی نومنتخب رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کی خاتون جوان نے تھپڑ مار دیا۔ اس واقعہ سے پورا ماحول گرما یاہوا ہے۔ ایک طرف لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں تو دوسری طرف کسان تنظیمیں اس خاتون فوجی کی حمایت میں آگئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کا بھائی کسان لیڈر ہے۔ کلوندر کور کی حمایت میں آج پنجاب کی کسان تنظیمیں کسان بھون، چنڈی گڑھ میں صبح 11:00 بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ ادھر بھارتی ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی خاتون سپاہی کی حمایت میں اپنا بیان دیا ہے۔
پونیا نے کہا کہ جب خواتین کسانوں کے بارے میں گندی زبان بولی جا رہی تھی، تب کہاں تھے وہ لوگ جو اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔ اب جب اس کسان ماں کی بیٹی نے ان کے گال لال کیے تو وہ اسے امن کا سبق سکھانے آگئے۔ حکومتی مظالم سے کسان مارے گئے اس وقت حکومت کو امن کا سبق پڑھاناتھا۔ معلومات کے مطابق کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والے سی آئی ایس ایف جوان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کنگنا کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر خاتون فوجی کے بھائی اور کسان رہنما شیر سنگھ نے کہا کہ بہن نے جو کچھ کیا ہم اس کے ساتھ ہیں۔ پورا خاندان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم جو بھی کارروائی کی گئی اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پنجاب کا ہر شہری ہمارے ساتھ ہے۔ شیر سنگھ نے بتایا کہ سیکورٹی چیک کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ سارا معاملہ ہوا۔
کنگنا کے کسانوں سے متعلق بیان سے کلوندر ناراض ہوگئے تھے۔
تھپڑ مارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا چنڈی گڑھ سے دہلی جارہی تھیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کسانوں پر کنگنا کے بیان سے خواتین سپاہی ناراض تھیں۔ کنگنا نے کسانوں کی تحریک کے دوران کہا تھا کہ خواتین کو 100 روپے دے کر دھرنے پر بٹھایا جا رہا ہے۔ کلوندر کور کو ایک ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے، ‘انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ 100-100 روپے کے لیے وہاں بیٹھی ہیں، وہ (کنگنا) وہاں بیٹھی تھیں؟ جب انہوں نے بیان دیا تو میری والدہ وہیں بیٹھی تھیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments