Thursday, December 26, 2024
Homeہندوستانووٹنگ کا آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہی ایگزٹ پول دیں:...

ووٹنگ کا آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہی ایگزٹ پول دیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک، پرنٹ اور دیگر تمام قسم کے ذرائع ابلاغ ا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے اختتام کے بعد ہی ایگزٹ پول کی تشہیر کریں۔
۔18ویں لوک سبھا کے انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ مارچ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون کی شام 6.30 بجے تک تمام میڈیا چینلز ور دیگر ذرائع ابلاغ پر رائے شماری کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا کے ساتویں اور آخری مرحلے اور اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہفتہ کی شام 6.30 بجے تک تمام قسم کے ایگزٹ پولس کی تشہیر پر پابندی رہے گی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments