Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیاحج : سخت گرمی کے سبب عازمین کو احتیاط برتنے کی ہدایات

حج : سخت گرمی کے سبب عازمین کو احتیاط برتنے کی ہدایات

ریاض:سعودی عرب میں ایک جانب حج سیزن کا آغاز ہوچکا ہے تو دوسری جانب سخت گرمی نے عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت کی انتظامی مشینری کو بھی چوکس کردیا ہے۔ اس سخت گرمی میں عازمین حج کو بہت احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے سعودی عرب محکمہ موسمیات نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ اس بار جون میں حج کا سیزن ہے۔ جون میں شدید گرمی ہوتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا ۔رواں سال 30 لاکھ سے زائد فرزندان توحید حج کی سعادت حاصل کرین گے، انہیں چاہئے کہ شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بہر حال سعودی عرب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے مگرایام حج میں عازمین کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کیے جانے امکان نہیں ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کےمطابق اس سال حج سیزن کے دوران طائف سے بادلوں کا رخ موڑ کرمنیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی جانب کرنا ممکن نہیں ہوگا۔موسمیات مرکز نے بادلوں کی منتقلی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس حوالے سے ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کا مقصد موسم کی شدت کو کم کرنا ہے تاہم یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔
موسمیات مرکز کے مطابق ماہرین جس تیکنیک پر کام کررہے ہیں اسے سامنے رکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ تجربات کامیاب ہونے کے بعد بادلوں کے رخ کو تبدیل کرنا ممکن ہوسکے گا، تاہم یہ عمل ابتدائی تصوراتی مراحل میں ہے۔ موسمیاتی مرکز کلاوڈ سیڈنگ پروگرام کے ذریعے سائنسی ٹیکنالوجی کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو طائف کے بادلوں کی منتقلی کا باعث بن سکتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک 5 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے عازمین حج کو سفری خدمات کی فراہمی کو آسان اور تیز کرنے کے لیے تمام کاؤنٹر کھول رکھے ہیں جہاں اضافی عملہ تعینات ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ ربط پیدا کرنے کے لیے مختلف زبانوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔وزارت نے عازمین حج کو ہدایات کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو فوری طور پر متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے ۔
سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حجام کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورہ دیا ہے۔سعودی وازارت حج وعمرہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کریں۔ عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔ وزارت نے عازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ’عازمین اپنی دواوں کو ایک فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دواوں سے فاصلے پر رکھیں۔ وزارت کی جانب سے یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ’وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے سے آگاہ کریں اور اس کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی ایک کاپی ساتھ لائیں‘۔ دوسری جانب ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہے۔ الزمازمہ کمپنی کے مطابق عازمین حج کو اگر کسی وجہ سے آب زم زم ان کی رہائش پر نہیں مل پارہا تو وہ اپنے کارڈ کے‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے کر منگوا سکتے ہیں، انہیں ان کی رہائش گاہ پر فراہم کردیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments