Monday, December 23, 2024
Homeدنیاعراقی عازمین حج کے لیے نوجوان رضاکاروں کی سعودی سرحد پر بے...

عراقی عازمین حج کے لیے نوجوان رضاکاروں کی سعودی سرحد پر بے لوث خدمات

ریاض:سعودی عرب کی شمالی سرحد پر سعودی نوجوان طلبہ و طالبات عراقی عازمین حج کے لیے رضا کارانہ خدمات دینے کے بھر پور جذبے سے میدان میں آگئے۔ عراقی عازمین حج کو خوش آمدید کہنے والے اور ان کی خدمت وسہولت میں کر دار ادا کرنے والے یہ نوجوان عراق کے ساتھ آرا بارڈر پر سرگرم عمل ہیں۔
۔80 سے زائد کی تعداد میں یہ رضا کار موجود ہیں جو سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت ، سماجی بہبود کی وزارت اور شمالی سرحدی یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔
ان رضا کاروں کے توسط سے آرار چیمبر آف کامرس اور دوسری کئی تنظیمیں عراقی عازمین حج کے لیے ان خیر مقدمی سرگرمیوں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ‘ ایس پی اے ‘ کے مطابق ان رضا کاروں کی عراقی عازمین کے لیے خدمات پہلے عراقی گروپ کی آمد کے حوالے سے پہلی بار اتوار کے روز رپورٹ کیا ہے۔
یہ رضاکار عام طور پر بڑی عمر کے عازمین حج کو اپنی مدد پیش کرتے نظر آتے ہیں۔انہیں رہنمائی دیتے ہیں اور ان کی ممکنہ حد تک میزبانی کے انداز میں خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ خدمات عراقی عازمین کے لیے قائم کیے گئے شہر حجاج میں بھی پیش کی جارہی ہیں۔
رضا کار عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تربیت یافتہ اور پر جوش ہیں۔ ان میں کئی ایسے بھی ہیں جو ان رضاکارانہ خدمات کا کئی سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی نئے رضاکار ہیں۔ یہ اپنے ایمان اور عقیدے کی بھی خدمت ہے اپنے ملک کی بھی اور عازمین حج کو سہولت و خدمت پیش کرنے کی ایک صورت بھی ۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments