علی گڑھ:اے ایم یو سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کے افا ارشاد اور وداد جمیل نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان پارٹ II یعنی 12ویں میں ٹاپ کیا ہے۔ اے ایم یو نے 15 مئی کو سینئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے دفتر کی طرف سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق، عفا ارشاد اور وداد جمیل نے 500 میں سے 484 نمبر حاصل کر کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔