لکھنؤ:اترپردیش میں جن ستہ دل (ڈیموکریٹک) کے سربراہ راجہ بھیا نے لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ضمیر اور پسند کے مطابق ووٹ دیں۔ اس اعلان سے پہلے کوشامبی سے بی جے پی امیدوار ونود سونکر اور مرکزی وزیر سنجیو بالیان کنڈا کوٹھی پہنچے اور رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا سے ملاقات کی۔