Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانکجریوال کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ...

کجریوال کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے پیر (13 مئی 2024) کو اروند کیجریوال کے جیل جانے کے بعد بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ رہنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے۔
درخواست گزار نے کہا کہ سی ایم کیجریوال ذاتی دلچسپی کی وجہ سے عہدہ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ کیجریوال کے جیل میں رہنے کی وجہ سے کئی اہم کام متاثر ہو رہے ہیں، لیکن سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ دیکھنا ایل جی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ عدالت کسی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم نہیں دے سکتی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments