Monday, December 23, 2024
Homeہندوستاننریندر مودی ہی وزیراعظم ہوں گے، 2029 کے بعد بھی وہ ہمارے...

نریندر مودی ہی وزیراعظم ہوں گے، 2029 کے بعد بھی وہ ہمارے لیڈر رہیں گے: امت شاہ

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابی مہم کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے پیر کوایک ٹی وی چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کئی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی مسلسل تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ وہ 2029 کے بعد بھی ہمارے لیڈر رہیں گے۔ راہل گاندھی کے بارے میں، جو اترپردیش میں امیٹھی سیٹ کے بجائے رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، امت شاہ نے دعوی کیا کہ وہ وہاں سے بھی الیکشن ہاریں گے۔
جیل سے باہر آنے کے بعد اروند کیجریوال کے اس بیان پر کہ نریندر مودی 2025 کے بعد ملک کے وزیر اعظم نہیں ہوں گے، امت شاہ نے کہا کہ کیجریوال اپنی پارٹی کو ٹھیک سے نہیں چلا پا رہے ہیں۔ جب وہ جیل میں تھے تو یہ فیصلہ نہیں کر پاتے تھے کہ کس کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ جیل میں رہتے ہوئے حکومت چلانے کی کوشش کی۔ اب وہ ہماری پارٹی چلانے کی بات کر رہے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مودی تیسری بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ وہ 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔ وہ 2029 کے بعد ہماری انتخابی مہم کے رہنما بھی ہوں گے۔ ان کی قیادت میں پارٹی اپنی انتخابی مہم میں آگے بڑھے گی۔
امت شاہ کو ملک کا اگلا وزیر اعظم بنائے جانے کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور صحافی نے کیجریوال کی باتوں کو اتنی سنجیدگی سے لیا ہوگا۔ ملک میں بہت سے مسائل ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی پارٹی اس الیکشن میں کلین سویپ کرنے والی ہے۔
بی جے پی تیسری بار جیت گئی تو ملک میں آمریت کے معاملے پر کجریوال اور کانگریس کے حملے پر امت شاہ نے سوال کیا کہ اس ملک میں عدالت ہے یا نہیں؟ ہمارے پاس آمریت کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے۔ ایمرجنسی ان کی اتحادی (کانگریس) نے لگائی تھی۔ راہل گاندھی اور کیجریوال کیا بات کر رہے ہیں؟ ایمرجنسی کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار افراد کو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں ڈالا گیا۔ آرٹیکل 39 میں تبدیلی کی گئی۔ ہم ان لوگوں میں شامل ہیں جو جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اندرا گاندھی نے ایمرجنسی کے دوران اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا تھا۔ کیا کانگریس ایمرجنسی کو بھول گئی؟
کانگریس کے وعدے پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ راہل کی دادی نے غریب ہٹاؤ کا نعرہ دیا تھا۔ لیکن غربت دور نہ ہوئی۔ اسی طرح راہل کی ضمانت بھی کھوکھلی ہے۔ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ کبھی پورا نہیں کیا۔ راہل کے دعوے پر کوئی یقین نہیں کرتا۔ جبکہ پی ایم نریندر مودی جو کہا وہ مکمل ہو گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments