Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیافرانسیسی صدر کا نیتن یاہو پر حماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر...

فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو پر حماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور

دبئی:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر رضامندی پر اختلافات کے تناظر میں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات کو “مکمل” کریں۔
فرانسیسی ایوان صدر نے اشارہ کیا کہ میکروں نے “ایک فون کال میں” نیتن یاہو پر زور دیا کہ مذاکرات مکمل کریں جو جنگ بندی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی اور شہریوں کے تحفظ کا باعث بن سکیں”۔
بدھ کے روز فرانسیسی وزیرخارجہ اسٹیفنے سوگورنٹ نے جنگ بندی مذاکرات کا جائزہ لینے کےلیے مصر کا دورہ کیا تھا۔
فرانسیسی وزیرخارجہ نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ہم جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ فرانس اور خطے میں اس کے عرب شراکت داروں کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات اسرائیل کو پہنچائے جائیں تاکہ وہ رفح پرحملے سے بازر ہے۔
تاہم فرانسیسی وزیرخارجہ سے جب پوچھا گیا کہ آیا آپ جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کے لیے کس حد تک پرامید ہیں تو انہوں اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تین فرانسیسی اسرائیلی یرغمالیوں کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جنہیں جنگ بندی کی صورت میں رہا کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments