Wednesday, December 25, 2024
Homeدنیاعراق کی "الحوت" جیل میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی...

عراق کی “الحوت” جیل میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

دبئی:عراق کے جنوبی شہر الناصریہ کی ایک جیل میں دہشت گردی سے متعلق الزامات سزائے موت کے 11 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ عراقی ذی قار گورنری کے ایک باخبر ذریعے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ وزارت انصاف نے الناصریہ سنٹرل جیل “الحوت” میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے 11 افراد کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کی نگرانی کی۔ یہ افراد “دہشت گردانہ جرائم” کے مرتکب ہوئے اور ان کا تعلق آئی ایس آئی ایس سے تھا۔ عراق صدر کی منظوری کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔
۔25 اپریل کو عراقی حکام نے وزارت انصاف کی ایک ورک ٹیم کی نگرانی میں الناصریہ شہر کی الحوت جیل میں داعش کے 11 دہشت گردوں کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کیا تھا۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اگر ملک کے صدر نے منظوری دے دی تو الناصریہ کی الحوت جیل میں کم از کم 150 قیدیوں کو بغیر کسی انتباہ کے فوری پھانسی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عراق میں پھانسی کے منتظر تقریبا 8000 قیدی موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر دہشت گردی سے متعلق جرائم کے الزام میں قید ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments