Sunday, December 22, 2024
Homeخواتینبیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں

بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں

اللہ تعالیٰ نے خواتین کو حسن سے نوازا تو اس کی آرائش کا شعور بھی عطا کیا، شاید اسی لئے خواتین اپنے حسن کو سنوارنے کیلئے نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔بیوٹی پارلر کے رجحان میں بھی خاصہ اضافہ ہو چکا ہے مگر جو خواتین ان مہنگے مہنگے پارلروں میں جانے کی اسطاعت نہیں رکھتیں یا جانا نہیں چاہتیں ان کیلئے ان کا کچن ہی کافی ہے جہاں آپ کی جلد کی حفاظت اور رنگت کو نکھارنے کا سب سامان موجود ہے۔
پسینہ زیادہ آنے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں جن میں دھول مٹی اور میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو کئی جلدی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔گرم موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے سب سے زیادہ ضروری پانی کا متواتر استعمال ہے اس کے بعد چہرے کو دھوپ سے بچائیں اور جب بھی باہر نکلیں تو چھتری لے کر ہی نکلیں، چہرے، گردن، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ پر سن بلاک لگائیں اور اپنی غذا میں موسمی پھل اور سبزیاں بھی ضرور شامل کریں جبکہ غیر معیاری مشروبات کے استعمال ترک کر دیں اور ان کی جگہ تازہ پھلوں کا جوس پئیں۔
چہرے پر پسی ہوئی جئی ملنے سے جلد پر میل اور جمی دھول مٹی صاف ہو جائے گی اور رنگت میں نمایاں نکھار محسوس ہو گا۔چنے کی دال بھگو کر پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر یہ لیپ چہرے پر 15 سے 20 منٹ تک لگائیں اور پھر تازہ پانی سے چہرہ دھو کر خشک کر لیں۔یہ عمل روزانہ دہرائیں، خیال رہے روزانہ تازہ لیپ ہی تیار کریں۔دس بادام، ایک چٹکی ہلدی اور تھوڑے سے چاول پیس لیں، پھر تینوں کو ملا کر دودھ شامل کر دیں۔
اور گاڑھا سا لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں۔حسب ضرورت شلجم اور گاجریں پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے مسل لیں اور یکجان آمیزہ چہرے، ہاتھوں اور گردن پر آدھے گھنٹے کیلئے لگا کر رکھیں اور پھر روئی کو دودھ میں بھگو کر جلد صاف کر لیں اس عمل سے بھی جلد پر جمی میل اور دھول مٹی صاف ہو جاتی ہے۔
ایک کھیرا گرائنڈ کر کے اسی میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس چند پتے پودینہ، ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں اور چہرے پر اس طرح لگائیں کہ آنکھوں والا حصہ محفوظ رہے۔پچیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں، ہفتے میں ایک دفعہ یہ عمل ضرور دہرائیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments