Monday, December 23, 2024
Homeکاروبارفرانس میں 140 میٹر سے لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ...

فرانس میں 140 میٹر سے لمبی ڈبل روٹی بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

پیرس:فرانس کے نان بائیوں نے ایسے وقت میں جب پیرس کی پولیس جنگ مخالف طلبہ کو زور زبردستی سے ڈیل کر کے ان کے احتجاج اور اظہار رائے کو روک کر فرانس کے آزادی پسند شہریوں میں تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے ایک بڑی کامیابی اور پذیرائی حاصل کر لی ہے۔
فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز عالمی سطح پر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے کا ریکاڈ اور فرانسیسی اعزاز ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز ایک ایسی ڈبل روٹی تیار کی ہے جو سائز میں پوری دنیا میں اب تک بنائی گئی سب ڈبل روٹیوں کو مات دے گئی ہے۔
خیال رہے فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو بیگویٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں آٹا ، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے بیکری کے تنور میں پکایا جاتا ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز دنیا کی طویل ترین اور بھاری ترین ڈبل روٹی یعنی بیگویٹ تیار کی ہے۔ نان بائیوں نے اس کی لمبائی کا دعویٰ 461 فٹ تک کا کیا ہے۔
یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے۔ اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 14053 میٹر بنتی ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کے لیے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا۔ تاہم اس کے لیے بڑے سائز کا تنور اور اس تنور کی تیاری پہلا مرحلہ تھا ، پھر کامیاب تجربہ ضروری تھا۔ یہ سب مراحل طے کرنے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دن آگیا ۔
اتوار کو نصف شب کے بعد تین بجے اس منفرد اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی بیگویٹ کی تیاری شروع کی گئی۔ اس کے لیے آٹا گوندھنے کا روایتی عمل شروع ہو گیا۔ آٹا گوندھے جانے کے بعد اسے روایتی بیگویٹ کی شکل میں ڈھالا گیا اور ایک پہیوں والے تنور کے قریب کیا گیا۔
جہاں اسے تنور میں منتقل کر دیا گیا اور ایک خاص وقت تک تنور میں ہی رکھا گیا۔ اس کے بعد فرانس کے ان نان بائیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تھی، ان کا شاہکار تیار ہو چکا تھا اور وہ اس کی وجہ سے دنیا میں بد نامی نہیں عزت اورشہرت پانے والے تھے۔
واضح رہے اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 13262 میٹر لمبی بیگویٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا ، اب فرانس کے نان بائی ان سے آگے نکل رہے تھے۔ ان کا یہ خواب اتوار کے روز دن کے وقت جاگتے ہوئے پورا ہو گیا۔ یوں جو فرانس اپنی پولیس کے جنگ مخالف طلبہ کے ساتھ سختی کی وجہ سے زیر خبر آرہا تھا اس نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ خبروں کا موضوع بن

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments