Monday, December 23, 2024
Homeدنیاسلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں بارش، سیلاب کا الرٹ جاری

سلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں بارش، سیلاب کا الرٹ جاری

عمان:سلطنت عمان میں وزارت تعلیم نے جمعرات کو الوسطی گورنری کو نکال کر تمام علاقوں کے سرکاری، نجی اور غیر ملکی سکولوں میں فاصلاتی تعلیم کو چالو کرنے کا اعلان کردیا۔ بارش کی وجہ سے بندش ختم ہونے کے بعد اتوار 5 مئی 2024 کو سکولوں میں پڑھائی دوبارہ شروع ہوگی۔
نیشنل سینٹر فار ارلی وارننگ آف ملٹیپل ہیزڈز کی طرف سے جاری متوقع بھاری بارشوں کے الرٹ نمبر ایک میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر گورنریٹس میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی مقدار 20 سے لے کر 80 ملی میٹر تک متوقع ہے۔ وادیوں اور چٹانوں میں سیلاب کی توقع ہے۔
سلطنت عمان کے متعدد گورنریٹس میں مختلف شدت کی بارش ہوئی۔ فعال ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے متعدد وادیوں او چٹانویں میں سیلاب آگیا۔ ریاست جبل الاخضر میں وادی المنا خر اور وادی سیق کا پانی بہہ گیا اور ریاست سمائیل میں شدید بارشوں کے باعث وادی العق اور وادی بنی رواحہ میں بھی سیلاب آگیا۔ بارش کے باعث ریاست منح میں بھی وادی المحیول میں سیلاب رہا۔
سلطنت عمان میں اپریل کے وسط میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے اچانک سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا۔ حکام کے مطابق بس گرنے والے طلبہ سمیت درجنوں افراد کی موت ہو گئی۔ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ سلطنت کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شمالی الشرقیہ گورنری میں بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments