Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانمشکل میں دہلی کانگریس! 2 سابق ایم ایل اے نے پارٹی سے...

مشکل میں دہلی کانگریس! 2 سابق ایم ایل اے نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کے درمیان دہلی میں کانگریس کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے دو رہنما مستعفی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ اتحاد کو لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سابق ایم ایل اے نیرج بسویا اور نصیب سنگھ نے اپنے استعفے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو بھیج دیے ہیں۔ اس سے قبل ارویندر سنگھ لولی، جو دہلی میں پارٹی صدر تھے، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔
اپنے استعفیٰ کے خط میں نصیب سنگھ نے ملکارجن کھرگے سے کہاکہ آپ نے دیویندر یادو کو ڈی پی سی سی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ کانگریس کے پنجاب انچارج کے طور پر انہوں نے اروند کیجریوال کے جھوٹے ایجنڈے پر حملہ کیا اور ایک مہم چلائی اور آج دہلی میں وہ آپ اور کیجریوال کی تعریف اور حمایت کریں گے۔ پارٹی میں حالیہ پیش رفت سے انتہائی افسردہ ہو کر پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ یاد رہے کہ لولی کے استعفیٰ کے بعد نصیب سنگھ، نیرج بسویا سمیت کئی کانگریسی رہنما ان سے ملنے پہنچے تھے۔
نیرج بسویا نے اپنے استعفیٰ خط میں کہاکہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہمارا جاری اتحاد انتہائی ذلت آمیز ہے کیونکہ آپ پچھلے 7 سالوں میں کئی گھوٹالوں سے منسلک رہی ہے۔آپ کے 3 سرکردہ لیڈر اروند کیجریوال، ستیندر جین اور منیش سسودیا پہلے ہی جیل میں ہیں۔ آپ پر دہلی شراب گھوٹالہ، دہلی جل بورڈ گھوٹالہ جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ سابق ایم ایل اے نے کہا کہ آپ کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے کیجریوال کی قیادت والی پارٹی کو کلین چٹ دے دی ہے اورآپ کے ترقی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کی تعریف کرتی ہے۔ میں اب ایسی کسی کوشش کا حصہ نہیں بن سکتا۔
اسی وقت ارویندر سنگھ لولی کے کانگریس کی دہلی یونٹ کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔ اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد لولی نے کہا کہ انہوں نے صرف اپنا عہدہ چھوڑا ہے اور کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت سابق کانگریس ایم ایل اے آصف محمد خان کے دعوے پر دی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی مشرقی دہلی حلقہ سے ہرش ملہوترا کی جگہ لولی کو میدان میں اتارے گی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments