Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانجےجے پی نے وزیراعلیٰ سینی اور منوہر لال کے خلاف اتارے امیدوار

جےجے پی نے وزیراعلیٰ سینی اور منوہر لال کے خلاف اتارے امیدوار

چنڈی گڑھ:دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں پانچ سیٹوں کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے اس فہرست میں پانچ امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے کرنال اسمبلی ضمنی انتخاب کے امیدوار کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ آئیے جانتے ہیں کہ پارٹی نے کس سیٹ سے کس امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے۔
جن نائک جنتا پارٹی نے کرن پونیا کو انبالہ لوک سبھا سیٹ سے، پالا رام سینی کو کروکشیتر لوک سبھا سیٹ سے، دیویندر کادیان کرنال لوک سبھا سیٹ سے، بھوپیندر ملک کو سونی پت لوک سبھا سیٹ سے جبکہ جے جے پی یوتھ کے ریاستی صدر رویندر سنگوان کو روہتک لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔
راجندر مدن عرف راما مدن کرنال اسمبلی ضمنی انتخاب لڑیں گے۔ دراصل کرنال اسمبلی سیٹ سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مارچ میں منوہر لال کھٹر نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے ساتھ ساتھ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس سے قبل جن نائک جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پانچ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ پہلی فہرست میں جے جے پی نے سرسہ، حصار، گروگرام، فرید آباد اور بھیوانی-مہندر گڑھ لوک سبھا سے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ اب جے جے پی نے ہریانہ کی تمام دس لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments