Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانلوک سبھا الیکشن: این سی پی شردپوار گروپ کا انتخابی منشور جاری

لوک سبھا الیکشن: این سی پی شردپوار گروپ کا انتخابی منشور جاری

ممبئی:این سی پی شردگروپ نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ منشور میں خواتین کی حفاظت کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شرد چندر پوار (ایس سی پی) نے اپنے منشور کا نام ’حلف نامہ‘ رکھا ہے۔
این سی پی ایس سی پی لیڈر جینت پاٹل نے کہاکہہم آج اپنا منشور جاری کر رہے ہیں، منشور میں شامل مسائل، ہمارے لیڈر ان مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ہمارا منشور ایک ’حلف نامہ‘ ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسان پریشان ہیں اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔
جینت پاٹل نے مزید کہاکہ گزشتہ دس سالوں میں ایجنسیوں کے غلط استعمال اور پرائیویٹائزیشن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ہم ان تمام مسائل پر پہلے ہی اپنا موقف ظاہر کر چکے ہیں۔ ہم ایل پی جی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔ اقتدار میں آنے کے بعد ہم خواتین کی ریزرویشن پر بھی کام کریں گے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments