کولکاتا:آج آئی پی ایل 2024 کا سپر سنڈے میچ ہے۔ آج کا پہلا میچ یعنی آئی پی ایل 2024 کا 36 واں میچ۔ جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ لیکن میچ کے دوران موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ ایسا نہ ہو کہ بارش سارا کھیل ہی خراب کردے۔
کولکتہ میں گرمی کی لہر کی وجہ سے اورنج الرٹ ہے۔ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری کے آس پاس رہے گا لیکن اصل احساس 42 ڈگری ہوگا۔ نمی تقریباً 30 فیصد رہے گی۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کے کے آر نے آئی پی ایل 2024 میں اب تک چھ میچ کھیلے ہیں۔ جس میں سے اسے دو میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ چار میچوں میں اسے کامیابی ملی۔
دوسری طرف آر سی بی نےآئی پی ایل 2024 میں اب تک سات میچ کھیلے ہیں۔ جس میں سے اسے پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میچوں میں اسے کامیابی ملی۔ بنگلورو -1.185 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دسویں پوزیشن پر ہے۔ آر سی بی کے دو پوائنٹس ہیں۔