Sunday, December 22, 2024
Homeخواتینکیل مہاسے سے کیسےنجات حاصل کریں

کیل مہاسے سے کیسےنجات حاصل کریں

کیل مہاسےاور سفید کیلوں کی چہرے پر موجودگی کی بنیادی وجہ دراصل بالوں کی جڑوں میں موجود چربیلے غدودسے کثیر مقدار میں چربیلی رطوبتوں کا پیدا ہونا اور بالوں میں موجود کیراٹین نامی پروٹین کی وجہ سے ان رطوبتوں کا جلد پر سے صحیح انداز میں خارج نہ ہونا ہے۔کیونکہ ان چربیلی رطوبتوں کے جلد پر جمے رہنے سے فضا میں موجود بیکٹیریا جلد پر حملہ آور ہو کر ان شفاف رطوبتوں کو چربیلے تیزابوں میں بدل دیتے ہیں۔
یہ غیر مضر شفاف رطوبت سیاہی یا سفیدی مائل ہو کر مسامات میں جم جاتی ہے‘ جو بروقت مناسب طریقے سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے کچھ دنوں میں کیل مہاسوں یا سفید کیلوں کی صورت میں جلد پر بدنما انداز میں نمایاں ہو جاتی ہے۔اس مسئلے کا حل جلد کی باقاعدہ اور صحیح انداز میں کلینزنگ‘ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کرنا‘غذا میں چکنائی کا استعمال تقریباً ترک کر کے تازے پھل‘ سبزیوں اور ڈھیر سارے پانی کا استعمال کرنے میں پوشیدہ ہے۔بھرپور نیند اور باقاعدگی سے مناسب ورزش کرنے سے بھی جلد کو جاذبیت‘لچک اور دلکشی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تمام عوامل‘ کیل مہاسوں اور سفید کیلوں سے نجات کا اہم محرک ثابت ہوتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments