Thursday, December 26, 2024
Homeدنیاسعودی وزیرخارجہ کا اپنے ایرانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر...

سعودی وزیرخارجہ کا اپنے ایرانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے فون پر تبادلہ خیال کیا۔ کال کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال کے ساتھ ساتھ بحران کے پس منظر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے پر اس کے اثرات پر بات کی۔
یہ فون کال گزشتہ رابطوں اور ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں غزہ کی پٹی کی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت اور ان کی سلامتی اور انسانی اثرات پر بات کی۔انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments