Monday, December 23, 2024
Homeکھیلاسٹار کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں...

اسٹار کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 12 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی۔
لاہور کے ایک نجی فارم ہاؤس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، اظہر علی، محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، انضمام الحق، کامران اکمل، مصباح الحق، اور عمر اکمل نے شرکت کی۔
تقریب میں ندا ڈار، انعم امین، ارم جاوید، بسمہ معروف، سدرہ امین اور نتالیہ پرویز سمیت خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل جوڑے کی رواں ماہ کے آغاز میں منگنی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عالیہ ریاض پاکستان کی خواتین ٹیم کی ٹاپ آل راؤنڈر ہیں، وہ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
دوسری جانب علی یونس نامور کمنٹیٹر ہیں، وہ حال ہی میں پی ایس ایل 2024 کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments