Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانلوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 1206 امیدوار میدان میں

لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں 1206 امیدوار میدان میں

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1206 امیدواروں کے ساتھ ساتھ بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ سے چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
اس مرحلے میں 88 پارلیمانی حلقوں کے لیے کل 2633 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 1428 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ 8 اپریل کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب 1206 امیدوار میدان میں ہیں۔
کیرالہ کے 20 پارلیمانی حلقوں سے سب سے زیادہ 500 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ دوسرے نمبر پر کرناٹک کے 14 پارلیمانی حلقوں سے 491 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ تریپورہ کے ایک پارلیمانی حلقے سے 14 نامزدگیاں کی گئیں۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ پارلیمانی حلقے سے سب سے زیادہ 92 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔
اس مرحلے میں آسام اور بہار سے پانچ پانچ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال سے تین تین، جموں و کشمیر اور تریپورہ سے ایک ایک، کرناٹک سے 14، کیرالہ سے 20، مدھیہ پردیش سے سات، مہاراشٹرا اور اتر پردیش سے آٹھ، راجستھان کی 13 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ میں پہلے مرحلے میں 15 اسمبلی سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو اس پارلیمانی حلقہ کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ سے چار امیدوار میدان میں ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں کے لیے 1625 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 1491 مرد اور 134 خواتین امیدوار ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments