بریلی:مولانا توقیر رضا پیر (یکم اپریل) کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اب عدالت نے ان کے خلاف قرقی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بریلی کے ڈسٹرکٹ جج ونود کمار دوبے نے توقیر رضا کے خلاف این بی ڈبلیو جاری کیا اور سیکشن سی آر پی سی 82 کے تحت کارروائی بھی کی۔ ایسے میں توقیر رضا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 8 اپریل کو توقیر رضا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس کو مولانا توقیر رضا کے گھر پر قرقی کا نوٹس چسپاں کر کے منادی کرانی ہوگی۔ توقیر رضا 2010 کے فسادات کے ملزم ہیں۔