Sunday, December 22, 2024
Homeملی سرگرمیاںمسجد نبوی ﷺ میں روزانہ 3000 سے زائد افطار دستر خوان پانچ...

مسجد نبوی ﷺ میں روزانہ 3000 سے زائد افطار دستر خوان پانچ منٹ میں کیسے سمیٹے جاتے ہیں؟

مدینہ منورہ:مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی نمائندہ ڈس انفیکشن ایجنسی رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے امور کو منظم کرتی ہے۔ اس میں مسجد نبوی ﷺ میں افطاری کے وقت بچھائے گئے دسترخوانوں کو مختصر وقت میں سمیٹنا بھی شامل ہے۔
مسجد نبوی ﷺ کے ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد معیض العمری نے سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کو بتایا کہ مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان روزانہ 3000 سے زیادہ افطار دسترخوان صرف پانچ منٹ میں سمیٹے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہے۔ انہیں پانچ منٹ کے اندر اندر 180 کنٹینرز میں ہٹا دیا جاتا ہے۔
العمری نے وضاحت کی کہ دسترخوان پر موجود فاضل اشیاء کو مسجد نبویﷺ کے باہر نمازیوں کو تکلیف پہنچائے بغیر ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments