Monday, December 23, 2024
Homeکھیلمچل مارش کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانے کا...

مچل مارش کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانے کا فیصلہ

سڈنی:آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔
ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر نہیں کیا گیا تھا جبکہ مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی تھی، آسٹریلیا نے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس حوالے سے آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ تمام راستے مچل مارش کے کپتان بننے کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے خیال میں وہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ جیسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ہم مطمئن اور خوش ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments