Monday, December 23, 2024
Homeدنیا۔2030 میں 150 ملین سیاحوں کو سعودی عرب لانے کا ہدف:وزیر سیاحت

۔2030 میں 150 ملین سیاحوں کو سعودی عرب لانے کا ہدف:وزیر سیاحت

دبئی:العربیہ بزنس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ گذشتہ سال 100 ملین سیاحوں کے اپنے سابقہ اہداف حاصل کرنے کے بعد ہم 2030ء تک 150 ملین سیاحوں کو ہدف بنانے کے نئے مملکت کے منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔
الخطیب نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب سیاحوں کو راغب کرنے والے دنیا کے ان پانچ سرفہرست ممالک میں سے ایک بن جائے گی جو اس شعبے کو کام کرنے کے لیے سب سے آسان اور سستا بنانے کے لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ملکی سیاحت کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والی سیاحت پر توجہ دیتا ہے۔ ہمارے پاس عالمی سطح پر سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے تمام سیاحتی صلاحیتیں موجود ہیں اور ہم نے 2030ء تک 70 ملین غیر ملکی سیاحوں کا ہدف بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم نے 2023ء میں اندرون ملک 77 ملین سیاح حاصل کیے، اور ہم نے 2023 میں بیرون ملک سے 17 ملین سیاحوں کو مملکت میں لانے میں کامیاب رہے۔ سنہ 2023ء میں عمرہ کے لیے بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد تقریباً 13.5 ملین تھی۔
سعودی وزیر سیاحت نے وضاحت کی کہ سیاحت کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے کی ترقی کے نتیجے میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں میں اضافہ ہوا ہے، جو کہ ویژن 2030 کے ستونوں میں سے ایک ہے۔
احمد الخطیب کے مطابق مملکت نے گذشتہ برسوں میں سیاحت کے شعبے میں بہت سی اصلاحات کی ہیں اور آج وہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک پیکج کا اعلان کریں گے جس میں سیاحت کے شعبے کو آسان اور سستا بنانے میں مدد ملے۔
الخطیب نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب عالمی سطح پر سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک تصور کیا جاتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments