Tuesday, December 24, 2024
Homeدنیاسعودی عرب میں غیر منافع بخش بنیادوں پر4656 تنظیمیں سرگرم

سعودی عرب میں غیر منافع بخش بنیادوں پر4656 تنظیمیں سرگرم

ریاض:مملکت کے مختلف شعبوں میں غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیمیوں کی تعداد 4656 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سعودی عرب میں عوامی شراکت کے رجحان کو فروغ دینے اور اپنی صلاحیتوں کو دوسروں کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کی مظہر ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہ فروری کے دوران 85 نئی ایسی تنظیموں کا اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیموں کی مجموعی تعداد 4656 ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کے نیشنل سنٹر فار نان پرافٹ سیکٹر کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں سے مجموعی طور پر 113000 رضاکار وابستہ ہیں، جو دوسروں کے کام آنے کے جذبے کے تحت بغیر کسی نفع اور لالچ کے شامل ہوتے ہیں۔
نیشنل سنٹر فار نان پرافٹ سیکٹر نے بتایا ہے کہ شعبے نے 4 ملین سے زیادہ رضاکارانہ گھنٹے اور 43000 سے زائد رضاکارانہ امکانات کو ریکارڈ کیا ہے۔ یہ اضافہ مرکز کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے کہ اس کے ذریعے مختلف شعبوں کے کردار کو منظم، فعال اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
بتایا گیا ہے کہ مرکز نے سول سوسائٹی کے 11 اداروں کو انتباہ جاری کیا تھا۔ جن میں ایک ادارے کو کہا گیا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو برخاست کرے اور دو اداروں کو کہا گیا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارضی طور پر دوبارہ تشکیل دے۔ نیز غیر منافع بخش تنظیموں کو کہا گیا کہ وہ نیشنل سنٹر فار نان پرافٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں اور مملکت کی ترقی میں تعاون کو بڑھانے کے لیے قواعد و ضوابط کی تعمیل کریں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments