حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ امتحانات کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شعبۂ ریاضی کے اسکالر اے بی حامد کاواولد جناب جی ایچ محمد کاوا کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”رِنگس اور الجبرا پر اخذات“ پروفیسر سید نجم الحسن کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 29 جنوری 2024 کو ہوا۔