ریاض :سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے انکشاف کیا ہے کہ 2023ء میں موجودہ فیکٹریوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ 2022ء میں 10518 فیکٹریوں کے بعد گذشتہ برس تک معدنی وسائل کی فیکٹرویوں کی تعداد 11549 تک پہنچ گئی۔گذشتہ سال جاری کردہ نئے صنعتی لائسنسوں کی تعداد میں 1379 تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں صنعت اور معدنی وسائل کے شعبے میں 81 ایک ارب ریال سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔
جبکہ اسی سال کے دوران 1058 فیکٹریوں میں پیداوار کا آغاز 45 بلین ریالوں کی سرمایہ کاری سے ہوا۔
وزارت صنعت کے ترجمان نے کہا کہ دسمبر 2023ء کے آخر تک مملکت میں موجودہ فیکٹریوں کی کل تعداد تقریبا 11 11549 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے لائسنسوں کو 25 سے زیادہ صنعتی سرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔