Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانکسان احتجاج: مظاہرین کل صبح دہلی کی طرف مارچ کریں گے، کسان...

کسان احتجاج: مظاہرین کل صبح دہلی کی طرف مارچ کریں گے، کسان تنظیموں کا دعویٰ

نئی دہلی : پنجاب سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کی طرف آرہے ہیں۔ایم ایس پی کی مانگ کو لے کر مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہلی آنے والے کسانوں کا منگل کو تقریباً 7 گھنٹے تک پولیس سے آمنا سامنا ہوا۔ ہریانہ پولیس منگل کو پنجاب کے کسانوں کو شمبھو بارڈر پر روکنے میں کامیاب رہی۔ کسانوں کو روکنے کے لیے پولس نے کئی پرتیں بنا رکھی تھیں۔ کسانوں نے کچھ رکاوٹیں ہٹا دیں لیکن پولیس کی طرف سے ڈرون سے گرائے گئے آنسو گیس کے گولوں کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ شام کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سرون سنگھ پنڈھر نے کہا کہ آج کا دن ہندوستانی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا، کسانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ ہم یہاں اسپیکرز انسٹال کر رہے ہیں اور کل صبح اپنا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے۔ پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پندھر نے کہا کہ یہ ہندوستانی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ کسانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا گیا… ہم یہاں سپیکر لگا رہے ہیں اور کل صبح اپنا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments