ممبئی:بالی ووڈ کے معروف فلمساز بونی کپور اپنی سپر ہٹ فلم نو انٹری کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔
بونی کپور نے سال 2005 میں فلم نو انٹری بنائی تھی۔اس فلم میں سلمان خان، انل کپور، فردین خان، سیلینا جیٹلی، بپاشا باسو اور لارا دتہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ بونی کپور اب نو انٹری کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں۔اس فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی کریں گے ۔
کہا جا رہا ہے کہ نو انٹری کے سیکوئل میں ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانجھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔