Monday, December 23, 2024
Homeہندوستانکرشنا جنم بھومی کیس: سپریم کورٹ نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد...

کرشنا جنم بھومی کیس: سپریم کورٹ نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں سروے پر عبوری روک بڑھا دی

نئی دہلی : شری کرشنا جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد میں سروے پر پابندی کی مدت بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے سروے پر عبوری روک اپریل تک بڑھا دی ہے۔ سپریم کورٹ اب اس کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتہ میں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین سے تحریری جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ شاہی عیدگاہ کے کورٹ کمشنر کے سروے کے لیے ہائی کورٹ کے حکم پر سپریم کورٹ کا حکم امتناعی برقرار رہے گا۔
اس سے پہلے 16 جنوری کو سپریم کورٹ نے کورٹ کمشنر کی تقرری پر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت جاری رہے گی، لیکن کورٹ کمشنر کی تقرری پر عبوری روک برقرار رہے گی۔ عدالت نے ہندو فریق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست بہت مبہم ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ آپ کو صاف بتانا ہوگا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟
مسلم فریق نے شاہی عیدگاہ کے سروے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے متھرا ڈسٹرکٹ کورٹ سے ہائی کورٹ میں منتقلی کی درخواستوں کے خلاف مسلم فریق کی طرف سے دائر درخواست پر بھی سماعت کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments