Sunday, December 22, 2024
Homeخواتینگلابی رنگ کا انتخاب کریں ،موسم کے مطابق کپڑوں کو ترجیح دیں

گلابی رنگ کا انتخاب کریں ،موسم کے مطابق کپڑوں کو ترجیح دیں

جن خواتین اور لڑکیوں نے کام کاج کی غرض سے بازار کے لئے نکلنا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایسے کپڑوں کو ترجیح دیں جو موسم کی سختی کا سامنا کر سکیں اور کسی قسم کے تردد اور کوفت کا باعث نہ بنیں۔ہر موسم کا اگرچہ اپنا رنگ اور مزاج ہے مگر سردیوں کا موسم ایسا ہے کہ کپڑوں کے انتخاب میں تنوع مل جاتا ہے اور تنوع ہی سے نہ صرف ذات بہتری محسوس کرتی ہے،بلکہ پورا ماحول دھنک رنگ ہو جاتا ہے۔
گہرے رنگوں کے دلکش پہناوے ہر سو اپنی آن دکھاتے اور نگاہوں کو بھاتے ہیں۔موسم کی تبدیلی گوفطرت کی ایک ناگزیر تبدیلی ہے،تاہم اس کے تقاضوں کی تابع رہیں گے تو بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے۔
اس سال کا رنگ نارنجی مائل گلابی ہے اسی لئے یہ رنگ تیزی سے سلیبرٹیز میں مقبول ہو رہا ہے۔اس رنگ کی خاصیت یہ ہے کہ خوشی اور اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔
اسے ہر جگہ فطرت کے نظاروں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے،اسی طرح انسان کی بنائی ہوئی دنیا میں بھی یہ رنگ سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرا لیتا ہے،یہ رنگ نہ صرف پہننے بلکہ خوشی کے اظہار کا ایک رنگ ہے اور اسے دیکھنے سے خوشی کا احساس ہوتا ہے۔گلابی رنگ پسند کرنے والوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ان کی اچھی سوچ اور مستقبل کے بارے میں مثبت اور پُر امید رویے کو ظاہر کرتا ہے۔
گلابی رنگ کے لئے پسندیدگی کا ایک اور مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک واضح مقصد حیات ہے۔آپ دوسروں کو سکون دے کر خوش ہوتے ہیں اور اس کے جواب میں آپ کو عزت اور ستائش ملتی ہے۔آپ بھی اس سال اپنی وارڈ روب میں گلابی رنگ کے لباس کا اضافہ کر سکتی ہیں۔ویسے بھی اگر آپ کو گلابی رنگ پسند ہے تو یہ آپ کی اچھی سوچ اور مستقبل کے بارے میں اچھے اور پُر امید رویے کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زندگی آپ کے لئے آسان ہے اور چھوٹی چھوٹی مشکلات آپ کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
آپ کسی بھی بوجھ کے بغیر ایک پُرسکون زندگی گزارتے ہیں اور بہت زیادہ محنت کے عادی ہیں۔گلابی رنگ کے لئے پسندیدگی کا ایک اور مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک واضح مقصد حیات ہے۔آپ دوسروں کو سکون دے کر خوش ہوتے ہیں اور اس کے جواب میں جب آپ کو عزت اور ستائش ملتی ہے تو آپ کا دل اور بڑھ جاتا ہے لیکن آپ اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے اور اگر ہوں تو بھی اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔اور اگر آپ گلابی رنگ کو ناپسند کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ناامید ہو چکے ہیں۔تنہائیوں اور مایوسیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور اکثر اوقات لوگوں سے چھپتے پھرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments